مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ سعودی عرب غزہ پر اسرائیلی بمباری کے اخراجات ادا کرکے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ اپنی وفاداری ثابت کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کی اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ خیانت اور اسرائیل و امریکہ کے ساتھ تعاون سب پر نمایاں ہے۔ سعودی عرب امریکی اور اسرائيلی کفار کا ساتھ دے رہا ہے۔ انصار اللہ کے ترجمان نے کہا کہ غزہ پر حملہ امت مسلمہ پر حملہ ہے۔
یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب غزہ پر اسرائیلی بمباری کے اخراجات ادا کرکے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ اپنی وفاداری ثابت کررہا ہے۔
News ID 1882228
آپ کا تبصرہ